• news

فکسنگ سکینڈل میں ملوث 2 سری لنکن امپائرز پر 5 سال کی پابندی عائد

کولمبو (آن لائن)سری لنکا کے فکسنگ سکینڈل میں ملوث اپنے 2 امپائرز مورس ونئسن اور سگارے گالگے پر پانچ پانچ برس کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ تیسرے امپائر گافی دلہانا ٹیکے کو خبردار کرنے کے ساتھ نچلے لیول پر تنزلی بھی کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان تینوں امپائرز نے بھارتی چینل کی جانب سے اسٹنگ آپریشن میں فکسنگ پر رضا مندی ظاہر کی تھی ۔اس کیس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے امپائرز کو 4 سے 10 برس کی سزائیں دی جا چکی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن