• news

کوالیفائنگ را¶نڈ میں کامیابی پر عارف حسن کی والی بال ٹیم کو مبارکباد

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے پاکستان والی بال ٹیم کی کولمبو میں ورلڈ چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محدود وسائل میں رہ کر ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتی ر ہینگے۔ یہ انتہائی افسوس کا مقام تھا کہ پاکستان ٹیم کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے 10 روز قبل اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں تربیت سے روک دیا تھا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس عوام کے پیسوں سے بنا ہے یہ کسی بھی شخص کی ذاتی جاگیر نہیں لہذا اس پر سب سے پہلا حق کھلاڑیوں کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن