• news

رمضان ٹی ٹونٹی کپ: یو بی ایل نے پی آئی اے کو شکست دے دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کراچی میں منعقد ہونے والے رمضان ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کھیلے جانے والے میچ میں یونائٹیڈ بنک نے پی آئی اے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں جاری ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز یو بی ایل اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پی آئی اے نے ٹاس جیت کر یو بی ایل کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پی آئی اے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔ فیصل اقبال نے 48 اور سرفراز احمد نے 23 نمایاں رنز بنائے جبکہ شعیب ملک کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہو گئے۔ یو بی ایل کی جانب سے شبیر احمد نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 130 رنز کے ہدف کے جواب میں یو بی ایل کی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 133 رنز بنا کر میچ میں چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ فیصل اطہر نے 38 اور آصف علی نے 36 نمایاں رنز بنائے۔ آخر میں شبیر احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ حبیب بینک نے واپڈا کو 54 رنز سے ہرا دیا، حبیب بینک لمیٹڈ نے 4 وکٹوں پر 162 رنز بنائے کپتان یونس خان نے 54 رنز ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلی۔ واپڈا کی ٹیم 17.3 اوور میں 108 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی شعیب مقصود نے 40 رنز بنائے۔ اسد بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن