• news

اداکارہ ماہی فلم ”بند ہونٹ“ کی ہیروئن بن گئی

لاہور (پ ر) ہدایت کار احمد ساربان کی فلک بند ہونٹ میں نئی اداکارہ ماہی اور نئے اداکار حماد ہیروئن اور ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے مصنف اور مکالمہ نگار عون احمد عون اور موسیقار عمران فاروقی ہیں۔ نئی گلوکارہ عروج کے ایک طربیہ گیت سے مقامی سٹوڈیو میں اس فلم کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلم کی کہانی سماجی اور معاشرتی طنزوتنقید کے خوف میں گھرے یونیووسٹی کے ایک پروفیسر اور ایک طالبہ کے گرد گھومتی ہے عید قربان پر فلم نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن