اینڈی مرے نے برطانیہ کو 77 سال بعد ومبلڈن چیمپئن بنا دیا
لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے اینڈی مرے نے ومبلڈن اوپن ٹیٹنس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ برطانوی سٹار نے سربیا کے ورلڈ نمبرون نویک جوکووک کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا۔ مرے کی کامیاب کا سکور چھ چار، سات پانچ اور چھ چار رہا۔ مقابلہ 3 گھنٹے 10 منٹ تک جاری رہا۔ فائنل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی دیکھا۔اینڈی مرے نے کہا کہ مقابلہ سخت تھا مگر ہمت نہیں ہاری، حریف کو اچھی سروس کے ذریعے مات دی اور اس کی غلطیوں سے فائدہ اٹھایا۔ ٹورنامنٹ جیتنے پر بے حد خوش ہوں۔یہ 36ویں مرتبہ تھا کہ کسی برطانوی کھلاڑی نے ومبلڈن اوپن اپنے نام کیا۔ فریڈک پیری آخری برطانوی کھلاڑی تھے جنہوں نے 1936ءمیںیہ ٹائٹل جیتا تھا۔ نوویک نے کہا کہ فائنل میں کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔ مرے س کامیابی کے مستحق تھے۔