• news

مصر میں جو ہو رہا ہے یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے: چودھری نثار

اسلام آباد (ثناءنیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مصر کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم توقع رکھتے ہیں کہ وہاں جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مصرکے عوام کی مستقبل قریب میں اپنی مرضی کی جمہوری حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر اور خاص طور پر پاکستان میں لوگوں نے تشویش کے ساتھ دیکھا ہے کہ ایک جہوری منتخب صدر کو طاقت کے بل بوتے پر ہٹایا گیا اور زیر حراست رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یقینا یہ مصر کی وہ تصویر نہیں جو پاکستانی عوام اکیسویں صدی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے امید ظاہر کی کہ مصر کی قیادت اور عوام جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے مفاہمت اور بات چیت سے اپنی مشکلات پر قابو پائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن