گھوٹکی: اوباڑو کے قریب نہر میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، کئی علاقے زیر آب
جامشورو (نوائے وقت نیوز) گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب نہر میں 20فٹ شگاف پڑنے سے کئی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ گھوٹکی فیڈر کینال میں مزید شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔ شگاف کی وجہ نہر کے کمزور پشتے بتائے جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔