رمضان المبارک میں عمرہ، 40 لاکھ افراد کی آمد متوقع، انتظامات مکمل کرلئے: انتظامیہ مسجد الحرام
مکہ مکرمہ (این این آئی) مسجد الحرام کی انتظامیہ کے نائب صدر محمد بن ناصر الحزیم نے بتایا ہے رمضان المبارک کے دوران عمرہ اور مسجد الحرام کی زیارت کیلئے متوقع طور پر 40 لاکھ افراد کی آمد کے پیش نظر مسجد الحرام کی انتظامیہ نے مسجد کے اندر صفائی‘ نمازیوں کیلئے قالین بچھانے‘ آب زمزم کی فراہمی‘ وہیل چیئرز کی دستیابی اور دروازوں پر گارڈز کی تعیناتی کیلئے تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے اور مسجد کے اندر اور اس کے بیرونی صحن میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے تین شفٹوں میں کام کرنے کیلئے ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد تعینات کردئیے گئے ہیں۔