قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں کا اظہار تشویش
اسلام آباد (آن لائن+ اے پی اے) مختلف سےاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمےٹےوں کی تشکےل مےں تاخےر پر شدےد تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق جان بوجھ کر تاخےر کر رہے ہےں، وہ ضمنی انتخابات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہےں، ےہ معاملہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس مےں اٹھائےں گے، عوامی نےشنل پارٹی کے سےنئر نائب صدر سےنےٹر حاجی عدےل نے کہا کہ سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق قومی اسمبلی کی قائمہ کمےٹیوں کی تشکےل مےں جان بوجھ کر تاخےر کر رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمےٹےوں کی تشکےل مےں تاخےر مناسب نہےں ہے، تحرےک انصاف کے شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی مےں قائمہ کمےٹےوں کی تشکےل مےں تاخےر کے معاملے کو اےوان مےں اٹھائےں گے۔ پےپلزپارٹی کے رہنما رکن اسمبلی مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ کمےٹےوں مےں تاخےر قومی اسمبلی کے قواعد کے خلاف ہے۔ قانونی ذرائع کے مطابق اگر اسمبلی کے آئندہ اجلاس مےں قائمہ کمےٹےوں کی منظوری نہےں لی جاتی تو حکومت قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوجائے گی۔ آن لائن کو قانونی ذرائع نے بتاےا کہ ملک مےں عام انتخابات کے بعد ممبران کے حلف اٹھانے، سپےکر، ڈپٹی سپےکر اور قائد اےوان کے منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی مےں کارروائی اور طرےقہ کار کے قاعدہ نمبر200 کے مطابق 30دن کے اندر مختلف وزارتوں کی قائمہ کمےٹےاں تشکےل دےنا ضروری ہے، وزےراعظم مےاں نواز شرےف 5جون کو قائد اےوان منتخب ہو ئے تھے،جس کے بعد قواعد کا تقاضا تھا، قومی اسمبلی 5جولائی تک ہر صورت قائمہ کمےٹےاں تشکےل دے دےتی مگر اب تک اےسا نہےں ہوسکا۔