• news

2006 سے اب تک 1601 لاپتہ افراد کے کیس رجسٹر ہوئے: وزارت داخلہ

2006 سے اب تک 1601 لاپتہ افراد کے کیس رجسٹر ہوئے: وزارت داخلہ

اسلام آباد (آئی این پی) ملک کے مختلف علاقوں سے 2006 سے اب تک 1601 لاپتہ افراد کی گمشدگی کے کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ وزارت داخلہ کی اس ضمن میں رپورٹ کے مطابق خیبرپی کے میں 485، بلوچستان میں 124، سندھ میں 170 اور پنجاب میں 313 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان حکومت سمیت دیگر اداروں کی جانب سے فراہم کردہ فہرستوں کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 2390 ہے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے لاپتہ افراد کے حوالے سے 30 صفحات پر مبنی فہرست مرتب کر لی ہے جو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

لاپتہ افراد

ای پیپر-دی نیشن