صرف 3 نومبر کے اقدامات پر مشرف کا ٹرائل 12 اکتوبر کے اقدامات کو جائز قرار دینے کے مترادف ہو گا: اعتزاز احسن
صرف 3 نومبر کے اقدامات پر مشرف کا ٹرائل 12 اکتوبر کے اقدامات کو جائز قرار دینے کے مترادف ہو گا: اعتزاز احسن
لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سےنیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صرف 3 نومبر کے اقدامات پر پرویز مشرف کا ٹرائل 12 اکتوبر کے اقدامات کو جائز قرار دینے کے مترادف ہو گا، صرف آئین توڑنے والے کو نہیں اس کے ساتھیوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے صرف باتیں کر رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے ملک میں مہنگائی اور غریب عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران چودھری اعتزاز احسن نے کہا سب جانتے ہیں پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ءکو آئین توڑ کر منتخب حکومت کا تختہ الٹا دیا تھا۔
اعتزاز احسن