سعودی عرب: مزید 2افراد” سارس“ وائرس سے ہلاک، تعداد 38ہو گئی
سعودی عرب: مزید 2افراد” سارس“ وائرس سے ہلاک، تعداد 38ہو گئی
ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ صحت کے مطابق مزید 2 افراد سارس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی اس وائرس کو دنیا کے لئے ایک نیا خطرہ قرار دے چکا ہے۔ سعودی عرب میں اس وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ یہ وائرس انسانی نظام تنفس پر حملہ کرتا ہے۔ ادارہ نے تمام ملکوں کی حکومتوں پر زور دیا ہے اس سلسلے میں عام لوگوں کو آگاہ کریں اور طبی نگرانی کے عمل کو مو¿ثر بنائیں۔ 2003ءمیں اس وائر س کا شکار ہوکر 800 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سارس وائرس