سعودی دارالحکومت ریاض کیلئے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور وزیراعظم میاں نوازشریف نے سعودی دارالحکومت ریاض کیلئے مندرجہ ذیل پارٹی عہدیداروں کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ چودھری عبدالمجید گجر چیف ایگزیکٹو، خالد اکرم رانا صدر اور چودھری بشیر احمد سیکرٹری جنرل کیلئے نامزد کیا گیا۔ مسلم لیگی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن گذشتہ روز صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب مرزا الطاف حسین کے دستخطوں سے جاری کر دیا گیا۔