کراچی میں قیام امن پیپلز پارٹی کے بس کی بات نہیں: شیخ قیصر محمود
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن اور سندھ کی تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے بس کا روگ نہیں ہے۔ کراچی کی کرچیوں کا قومی معیشت پر گرنا بدشگون ہے۔ وفاقی حکومت کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کراچی میں قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات اہلیان کراچی کیلئے امید کی کرن ہیں۔ قوم کو بتایا جائے شہر قائدؒ کے عوام کس گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں۔