سنی اتحاد کونسل کا تحفظ پاکستان سنی کنونشن 25 اگست کو ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) کا انتہائی اہم اجلاس مرکزی دفتر فےصل ٹاﺅن مےں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمےن سنی اتحاد کونسل و ممبر پنجاب اسمبلی پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے کی، اجلاس مےں ملک کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے بارے مےں غور وخوض کےا گےا۔ اجلاس مےں دہشت گردی کے خاتمے اور نظرےہ پاکستان کے تحفظ اور حقوق اہل سنت کی کوششوں کو تےز کرنے کے لےے 25 اگست کو تحفظ پاکستان سنی کنونشن لاہور مےں منعقد کرنے کا فےصلہ کےا گےا۔ جس مےں ملک بھر سے ہزاروں علماءمشائخ، دےنی مدارس کے منتظمےن اور اہل سنت جماعتوں کے عہدےدران شرکت کرےں گے۔ اس مقصد کے لےے اور ملک گےر رابطہ مہم کے لےے مولانا غلام محمد سےالوی کی سربراہی مےں پےر سےّد محمد صفدر شاہ گےلانی اور سردار محمد خان لغاری پر مشتمل کمےٹی تشکےل دے دی گئی۔