بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل نفاذ اسلام ہے: مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بحرانوں میں گھرگیا ہے ان سے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے اس کے نفاذ سے اللہ رب العزت رحمتیں نازل فرمائے گا۔ اسلام سے دوری کے باعث پا کستان مسائلستان بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے رہنماءمولانا محمد امجد خان مولانا قاری یعقوب، مولانا مفتی جمیل الرحمن، مولانا قاری عبدالوحید، مولانا حافظ محمد قاسم اور دیگر نے مغلپورہ میں استقبال رمضان پروگرام کی تقریب اور جامعہ قاسمیہ کی سالانہ دستار فضلیت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا محمد امجد خان اور دیگر نے کہا کہ قر آن سے دوری کی وجہ سے وطن عزیز مشکلات شکار ہو چکا۔ قرآن کا نظام آئے گا تو ملک میں امن ائے گا جس کی عملی تصویر جو خلفائے راشدین ؓکے دور میں نظر آئی اسی نظام کے انے سے غربت، جہالت، تاریکیوں اور بحرانوں کا خاتمہ ہو گا۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ علماءاسلام ملک میں اسلام کے عملی نفاذ کے لئے کوشاں ہیں۔