• news

حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا: شکیل عطاءاللہ

شیخوپورہ (نامہ نگا ر خصوصی ) (ق) مسلم لیگ کے رہنماءچوہدری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرضہ حاصل کرکے حکمرانوں نے ملکی معیثیت کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے 5.3ارب ڈالر قرضہ کے عوض پاکستانی عوام پر مہنگائی ٹیکسز کا بوجھ ،پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور سبسڈی ختم کرکے غریب لوگوں کو زندہ درگور کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ روڈ اپنے ڈیڑے پر پارٹی کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا کہ پاکستان کی مالی صورتحال برتر ہوتی جارہی ہے بیرونی قرضوں اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے کشکول توڑنے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے اب بڑے بڑے کشکول اٹھا لیے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف کا دورہ چین پاکستان کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی کاروبار کیلئے تھا انہوں نے کہا کہ لاہور میں بم دھماکہ سیکورٹی لیپ ہیں دھماکوں میں جان بحق ہونےو الے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی رقم دینے کے بیان نمائشی ہیں پانچ لاکھ سے کسی انسان کی زندگی واپس نہیں آسکتی شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا کہ2013ءکے انتخابات میں کسی قسم کی شفافیت نہیں تھی اس مرتبہ پھر ن لیگ عوامی مینڈینٹ چلانے میں کامیاب ہوگئی 

ای پیپر-دی نیشن