ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور کے رویہ سے اساتذہ اور طالبات پریشان‘ نوٹس کا مطالبہ
تھہیہ شیخم (نامہ نگار) ڈی ایم او کا خواتین اساتذہ سے میٹنگز کرنا خلاف آئین ہے۔ میٹنگز اور چیکنگ کے بہانے خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصورکو تعینات ہوئے تقریباً دو سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق مانیٹرنگ پر تعینات کوئی اہلکارخواتین کے سکولوں میں ہیڈ مسٹریس کی اجازت کے بغیرکلاس رومز میں چیک نہیں کرسکتے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکے رویہ سے گرلز سکولوں کے سربراہان اور معلمات انتہائی پریشان ہیں۔عوامی‘ سماجی‘ دینی‘ سیاسی اور تعلیمی حلقوں نے ڈی سی او قصور‘ سیکرٹری تعلیم پنجاب‘ چیف سیکرٹری پنجاب‘ وزیرتعلیم پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔