• news

بےگناہ خون بہا کر استقبال رمضان کرنےوالے درندے ہیں:حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں صاحبزادہ حامد رضا، حاجی حنیف طیب، علامہ شریف رضوی، پیر فضیل عیاض قاسمی، طارق محبوب، پیر اطہر القادری، نواز کھرل، اقبال شاہ، مفتی حسیب قادری، مفتی کریم خان اور علامہ نواز بشیر جلالی نے پرانی انارکلی لاہور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بے گناہوں کا خون بہا کر رمضان المبارک کا استقبال کرنے والے انسان نہیں حیوان ہیں۔ دہشت گرد ملکی بقاءاور سلامتی کے لیے چیلنج بن چکے ہیں۔ ریاستی ادارے دہشت گردوں کے بارے میں یکساں مو¿قف اور مشترکہ پالیسی اختیار کریں۔ دہشت گرد اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار ہیں۔ مذہب کے نام پر موت تقسیم کرنے والے طالبان نہیں ظالمان ہیں۔ دہشت گرد امریکہ کے دوست اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن