• news

قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا رشتہ ہے: نصر اقبال عطاری

فیروز وٹواں (نامہ نگار) قرآن اور رمضان المبارک کا آپس میں گہرا رشتہ ہے بندہ مومن کو چاہیے کہ روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ قیام اور تلاوت کلام پاک اور درود پاک کرت سے پڑھیے۔ ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی کے امیر رانا اقبال عطاری نے قرآن اور رمضان کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ فرحان قادری، محمد آصف عطاری، محمد رمضان قادری عطاری مکتبہ والے بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا اگر بندہ مومن ان دونوں کو عزت و تقریم اور احترام کرے تو کل قیامت کے دن یہ دونوں ایسے بندہ مومن کی سفارش کریں گے۔ قرآن رمضان المبارک میں نازل کیا گیا اس لئے یہ مہینہ تمام مہینوں کا سردار قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح جس نبی رحمت پر قرآن نازل ہوا وہ تمام انبیاءکے سردار جس شہر میں نازل ہوا وہ شہر تمام شہروں سے افضل ہے خود قرآن تمام کتابوں کی سردار کتاب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن