• news

انسانیت کی خدمت ہی اصل معراج ہے: صفدر علی گجر

بھکھی(نامہ نگار)انجمن سماجی بہبود کے چیئرمی چودھری صفدر علی گجر نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل معراج ہے غریبوں ،ناداروں اور مستحق افراد کی خدمت کرکے دنیا وآخرت میں ہم حقیقی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے ایسے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا بہت ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر سید علی معظم رضوی ، کرنل (ر) شہباز صدیقی ، جنرل سیکرٹری سعدیہ نسیم ، عذرا سردار ،مسز ثریا اختر ودیگر بھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ خیراتی اداروں کے نام پر کرپشن کرنیوالے انسان مردہ ضمیر ہوتے ہیں ایسے عناصر کا قلع قمع کرکے غریب عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکتا ہے انہوںنے کہاکہ دوردراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مخیر حضرات کو چاہےے کہ وہ اپنا بھرپور کرداردا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن