• news

چیف جسٹس نے مشرف ضمانت منسوخی کیس میں خود کو بنچ سے الگ کر لیا

چیف جسٹس نے مشرف ضمانت منسوخی کیس میں خود کو بنچ سے الگ کر لیا

اسلام آباد(ایجنسیاں) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منسوخ ہونے کیخلاف نظرثانی کے کیس میں خود کو بنچ سے الگ کرلیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی ضمانت منسوخی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کیس کی سماعت سننے سے گزیز کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت کیلئے کوئی دوسرا بنچ قائم کیا جائے جس کی بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں 5 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کے عوض سابق صدر کی ضمانت منظور کی تھی، ہائی کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف ایڈووکیٹ اسلم گھمن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے کو منسوخ کیا جائے۔
چیف جسٹس/بنچ

ای پیپر-دی نیشن