• news
  • image

محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

لاہور (لیڈی رپورٹر) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات آج 9 جولائی کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ انہوں نے 9 جولائی 1967ءکو 74 برس کی عمر میں وفات پائی۔ محترمہ کے یوم وفات کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، مختلف سیاسی پارٹیوں کے شعبہ ہائے خواتین اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی محافل، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں مادر ملتؒ کی تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ جدوجہد سمیت ملک و قوم کےلئے انکی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ شمع جمہوریت محترمہ فاطمہ جناحؒ نے برصغیر کی مسلم خواتین کو مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرنے سمیت انہیں مردوں کے شانہ بشانہ تکمیل پاکستان کی جدو جہد میں عملی طور پر شریک کیا۔ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے عمر رسیدہ ہونے کے باوجود قوم کے پر زور اصرار پر وطن عزیز کی صدارت کے عہدہ کےلئے صدر اےوب خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا لیکن انہیںخفیہ ہاتھوں نے شکست سے دوچار کردیا۔
فاطمہ جناحؒ / برسی

epaper

ای پیپر-دی نیشن