• news

یوٹیوب کھلنے کے امکانات شیلڈ کی تیاری جاری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حکومت کی خواہش کے باوجود مستقبل قریب میں وڈیو شیرنگ ویب سائٹ ”یو ٹیوب“ پاکستان میں کھولے جانے کا کوئی امکان نہیں تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ماہرین متنازعہ اور ناپسندیدہ مواد کو سنسر کرنے کے لئے سافٹ ویئر/ شیلڈ تیار کر رہے ہیں جس کی بدولت یو ٹیوب سمیت کسی بھی ویب سائٹ کو بند کئے بغیر وہاں سے متنازعہ شرانگیز اور ناپسندیدہ مواد کو سنسر کیا جا سکے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن