بودھ انتہاپسند مدرسے میں آگھسے‘ میرے 5 ساتھیوں کو قتل کر دیا: مسلمان طالبعلم
ینگون (اے ایف پی) میانمار میں مسلمانوں پر بودھوں کے مظالم کی داستان سناتے ہوئے 16 سالہ روہنگیا مسلمان طالبعلم کائنا نے بتایا بودھ دہشت گرد ہمارے مدرسے میں آگھسے۔ انہوں نے میرے 5 ساتھیوں کو قتل کر دیا اور جب میں نے یہ منظر دیکھا تو مجھے بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سینکڑوں مسلح افراد نے ہر اس شخص کو پیٹا جو وہاں موجود تھا۔ ادھر مسلمانوں نے گھر جلانے اور ہنگاموں کے دوران قتل پر میانمار کی عدالت نے 2بودھوں کو 7‘ 7 برس قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔