پاکستان بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط کرے: عبدالرشید ترابی
آٹھمقام (آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ تمام ترتعلقات کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرے۔ بھارت آٹھ لاکھ فوج کو کھلی چھٹی دے کر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے اس کے ساتھ یک طرفہ دوستی کی باتیں کرنا کشمیریوںکے زخموںپر نمک پاشی کے متراد ف ہے، ان خیالات کا اظہار انھوںنے ضلع نیلم کے نو منتخب امیر ممتاز پائر کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت پاکستان کو اندرونی طور غیر مستحکم اور بیرونی سطح پر بدنام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔