• news

چودھری نثار سے اختر مینگل کی ملاقات بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی۔ ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان خصوصاً بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے بی این پی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مسائل حل کرنے کیلئے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا۔آن لا ئن کے مطابق چودھری نثار علی خان نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے صوبائی حکومت نیشنل پارٹی کے حوالہ کی۔ چوہدری نثارنے کہا کہ حکومت صوبہ میں جمہوری، سیاسی اور پرامن ماحول کے قیام کیلئے باہمی اتفاق رائے اور بات چیت سے مختلف مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی مدد کرے گی جو گروپ تشدد کا راستہ اختیار کریں گے ان سے نمٹیں گے۔ اس موقع پر اختر مینگل نے کہا کہ یہ پاکستا ن خاص کر بلوچستان کی سیاسی قوتوں پر منحصرکہ وہ بی این پی اور دیگر سیاسی قوتو ں کو بلوچستان میں سیاسی اور پرامن ماحول فراہم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن