• news

مظفرآباد: 3 سالہ بچے کا وزن 42 کلو ایک وقت میں 10 روٹیاں کھاتا ہے

مظفرآباد (نوائے وقت رپورٹ) تین سال کے بچے کا وزن عام طور پر آٹھ سے دس کلو ہوتا ہے لیکن مظفرآباد میں ایک ایسا بچہ بھی ہے جس کا وزن عام بچے سے چار گنا زیادہ ہے یعنی اس کا وزن 42 کلو ہے۔ یہ بچہ ایک وقت میں آٹھ سے دس روٹیاں کھاتا ہے۔ عاطف اپنی عمر کے بچوں سے منفرد نظر آتا ہے، جہاں بھی جائے لوگ اسے دیکھتے ہیں، وزن اتنا ہے کہ والد صاحب بھی گود میں اٹھا کر تھک جاتے ہیں۔ محمد عاطف کے والد کا کہنا ہے کہ دیہاڑی پر کام کرتا ہوں، حکومت اور اہل خیر افراد سے مدد کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن