ڈرون حملوں کی اجازت دیکر ملک سے غداری کرنیوالوں کے نام سامنے لائے جائیں: حافظ سعید
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان پر ڈرون حملوں کی اجازت دیکر ملک سے غداری کرنیوالوں کے نام سامنے لائے جائیں۔ بلوچستان، خیبر پی کے اور سندھ کے بعد پنجاب تک دہشت گردی کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں اپنی شکست کا ملبہ ڈال کر پاکستان سے انتقام لینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ چین اور اس سے ہونیوالے معاہدے خوش آئند ہیں۔ چین کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کئے جائیں۔ بھارت کی طرف سے ہمارے دریاﺅں پر ڈیموں کی تعمیر کی وجہ سے پاکستان انرجی بحران کا شکار ہوا۔ پاکستان کو بھارتی منڈی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جماعة الدعوة ملک بھر میں جاری ریلیف سرگرمیوں پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوتر منڈی، منٹوکمری بازار میں جامع مسجد الحمدکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہیں۔ اسلام دشمن قوتوں نے پاکستان کو خصوصی طور پر نشانہ بنا رکھا ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے قوم کو متحد و بیدار کیا جائے۔ہم اس مسئلے کو نہیں چھوڑیں گے‘ ملک بھر میں ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ حکومت کا کام اے پی سی میں صرف باتیں کرنا نہیں بلکہ فیصلے کر کے ان پر عملدرآمدکروانا ہے۔ ڈرون حملوںکا معاملہ انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ اب سیاست کرنے کا وقت نہیںنواز شریف جراتمندانہ فیصلے کریں گے تو پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہو گی اور اگر انہوں نے مشرف ا ور زرداری والے رویے اختیار کئے توقوم ان کا ساتھ نہیں دے گی۔ نواز شریف کے سامنے سب سے بڑا چیلنج امریکی پالیساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایئر چیف کو ڈرون گرانے کا حکم دے۔ ڈرون حملوں کے بعد خود کش حملوں کی لہر آ جاتی ہے۔ بلوچستان، خیبر پی کے، کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ میںامریکہ، بھارت، اسرائیل کی ایجنسیاں ملوث ہیں، طے شدہ منصوبوں کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔