قلعہ دیدار سنگھ: لڑکی کی میت کو قبر سے نکالنے کے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) گیارہ سالہ زینب کی قبر سے میت نکالنے کے واقعہ میں ملوث زیر حراست شخص عبدالوحید نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، قبر کھودنے کے لئے استعمال ہونے والی کسی بھی برآمد، بارسوخ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اعتراف اس نے خصوصی تحقیقات ٹیم کے روبرو کیا۔ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں قبر کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں گیارہ سالہ بچی زینب کی موت کرنٹ کے باعث ہوئی اور دفنائے جانے کے اگلی صبح اس کی میت قبر سے باہر پڑی تھی۔