• news

بھارت نواز اور حریت کشمیری قیادت اسلام آباد میں عالمی کشمیر کانفرنس میں مدعو

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر کی بھارت نواز سےاسی قےادت کو اسلام آباد میں عالمی کشمےر کانفرنس میں مدعو کر لےا گےا ہے ۔ وزےر اعلی عمر عبداللہ، پروفےسر سیف الدین سوز، محبوبہ مفتی ، اور محمد یوسف تاریگامی کی اگلے ماہ اسلام آباد آمد متوقع ہے ۔ تفصےلات کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات روبہ عمل لانے کی وکالت کرتے ہوئے انٹرنیشنل پگواش کانفرنس نے اعتماد سازی کوفروغ دینے کیلئے لائن آف کنٹرول کو بلاتاخیر غیر متعلق بنانے پر بھی زوردیا ہے۔اس دوران پگواش کے زیر اہتمام اسلام آباد میں18تا20اگست منعقد ہونے والی سہ روزہ کشمیر کانفرنس میں شرکت کیلئے آر پار کے حرےت پسند اور بھارت نواز رہنماوں کو مدعو کیا گےا ہے ،جن میں میر واعظ عمر فاروق ،پروفےسر سیف الدین سوز، محبوبہ مفتی ، سجاد غنی لون اور محمد یوسف تاریگامی بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل ، آر پار آمد و رفت ، تجارتی سرگرمیوں اور لائن آف کنٹرول کو غےر متعلق بنانے کی کوششوں میں مصروف بین الاقوامی مشاورتی گروپ پگواش کانفرنس برائے سائنس اور عالمی امور کی طرف سے اسلام آباد میں 18 سے 20 اگست تک 3 روزہ کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کیلئے منقسم رےاست جموں کشمیر کے آر پار تمام خطوں میں سرگرم مین اسٹریم ، مزاحمتی اور پاکستان اور بھارت حامی لیڈران کو دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں جن میں حرےت کانفرنس ع کے چےرمین میر واعظ عمر فاروق ، کانگریس کے ریاستی صدر پروفیسر سیف الدین سوز،پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، پیپلز کانفرنس کے چےرمین سجاد غنی لون اور سی پی آئی ایم کے رےاستی سیکرےٹری محمد یوسف تاریگامی بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن