• news

رکشہ بند کرنے پر ڈرائیور احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا، انصاف کی یقین دہانی پر نیچے اتار لیا گیا

لاہور (این این آئی) رکشہ بند کرنے پر ڈرائیور احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا، انصاف کی یقین دہانی پر بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ لبرٹی مارکیٹ کے علاقہ میں آر ٹی سیکرٹری نے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ایک رکشہ کو بند کردیا جس پر اسکا ڈرائیور احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا۔ اطلاع ملنے پر اے ایس پی گلبرگ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے ڈرائیور سے مذاکرات کئے اور انصاف کی یقین دہانی پر اسے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن