ڈیرہ غازی خان: 2 بچوں کی ماں کو موبائل فون برآمد ہونے پر سنگسار کرنے کا انکشاف
ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ غازی خان کی بستی قائم والا میں خاتون کو سنگسار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دو بچوں کی ماں سے موبائل فون برآمد ہونے پر پنحایت نے سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ چچا اور رشتہ داروں نے خاتون کو سرعام پتھر اور اینٹیں مار مار کر ہلاک کر دیا۔