• news

توقیر صادق کی طرف سے خودکشی کا خدشہ سخت حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے

اسلام آباد (نامہ نگار) 82 ارب روپے کی اوگرا کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردار توقیر صادق کو سخت سکیورٹی حصار میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو سہ پہر 3 بجے احتساب عدالت لایا گیا۔ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ملزم جیپ نمبر آر ایل جی 2424 میں سوار تھا، جسے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے حفاظتی تحویل میں لے رکھا تھا۔ توقیر صادق کو سخت سکیورٹی حصار میں لاک اپ میں رکھا گیا ہے کہ وہ کیس کے دوسرے بڑے کرداروں کو بے نقاب کرنے کے خوف سے خودکشی نہ کر لے۔

ای پیپر-دی نیشن