• news

40 اسسٹنٹ کمشنروں کے تبادلے، عباس ناصر کلورکوٹ، عاصمہ بٹ جہلم تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 40 اسسٹنٹ کمشنروں کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شاہ رخ نیازی اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات کر دیا ہے وہاں سے ماریہ طارق کو ٹرانسفر کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سلیم خالد کالونی اسسٹنٹ جھنگ کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، ثمینہ سیف نیازی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو او ایس ڈی، سندس ارشاد اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن لگایا گیا ہے وہاں سے لبنیٰ نذیر کو او ایس ڈی، بابر بشیر اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ اور محمد طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کا باہمی تبادلہ کر دیا گیا۔ ملیحہ رشید اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ اور امان انور اسسٹنٹ کمشنر شرقپور کا باہمی تبادلہ کر دیا گیا حمیرا سیدہ ہمدانی اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد لگایا گیا ہے وہاں سے عثمان غنی او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ عبداللہ خرم نیازی اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور وہاں سے سعادت پرویز سائیں کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں سعدیہ مہر اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر، تقرری کی منتظر مہوش قلبانی کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی، آصف محمود اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان، عباس رضا ناصر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کو اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ، وہاں سے سید محمد شاہ کو او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ رانا ساجد صفدر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو او ایس ڈی، افتخار عالم اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک، وہاں سے فضل اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال، عبدالماجد اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کو او ایس ڈی، عاصمہ غضنفر بٹ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم، وہاں سے محمد رضوان بابر کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان، وہاں سے محمد اشرف کو او ایس ڈی، تنویر الرحمان اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، وہاں سے عابد حسین بھٹی او ایس ڈی، عمرانہ اجمل اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی، ڈاکٹر سیف اللہ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر یزمان، وہاں سے حیات اللہ کو او ایس ڈی لگایا گیا ہے تقرری کے منتظر عبدالفتح کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر لگایا گیا ہے اور ان کے پیشرو محمد عابد کو ٹرانسفر کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مصور عباس اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کو ٹرانسفر کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے آرڈر واپس لے لئے گئے۔ سعدیہ علی اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور کو اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعینات کرنے کے آرڈر آئندہ احکامات تک موقوف کر دئیے گئے۔ آصف اقبال چوہان سیکشن آفیسر محکمہ زراعت او ایس ڈی لگانے، قاضی اعجاز احمد اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں تعینات کرنے اور سمیرا ربانی جنرل اسسٹنٹ ریونیو رحیم یار خان کو اسسٹنٹ کمشنر خانپور لگانے کے آرڈرز ملتوی کر دئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن