خیبر پی کے کو چلانا سے سب مشکل کام ‘ دہشت گردی نے اسے تباہ کر رکھا ہے : عمران خان
لندن (آئی این پی+نوائے وقت نےوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی نے خےبر پی کے کو تباہ کر رکھا ہے، خےبر پی کے صوبے کو چلانا سب سے مشکل کام ہے۔برطانوی جرےدے کو انٹروےو مےں عمران خان نے مزےد کہا کہ خےبر پی کے کا 70فےصد کاروبار بے امنی کی وجہ سے تباہ ہوگےا، شدت پسند گروپوں مےں بڑی تعداد جرائم پےشہ افراد کی ہے۔درےں اثناءبرطانوی اخبار ٹیلیگراف کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران پیش آنے والے حادثے کو انتہائی خوفناک تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ زندہ بچنے میں کامیاب رہے۔ وہ اب بھی شدید درد محسوس کرتے ہیں، صحت کی مکمل بحالی کے لئے مزید کئی ماہ درکار ہوں گے۔ ا جب یہ حادثہ پیش آیا تو میں مرنے کے خیال سے خوفزدہ نہیں تھا مگر مجھے معذوری کی فکر تھی اور یہی وجہ ہے کہ گرنے کے بعد مجھے غصہ نہیں آیا بلکہ میں نے محسوس کیا کہ میرا جسم حرکت کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اب انہیں اکثر شدید سردرد کا سامنا ہوتا ہے ، میری پسلیاں اور پھیپڑے حادثے میں متاثر ہوئے اور کمر بھی متاثر ہوگئی، مگر مجھے احساس ہے میں بہت خوش قسمت ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی ہدایت پر بلٹ پروف جیکٹ نہ پہنی ہوتی تو میری ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ سکتی تھی مگر جیکٹ نے مجھے بچالیا ۔دریں اثناءعمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پےغام مےں قوم کے لئے نےک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دےتا ہے۔ رمضان المبارک کے مہےنے مےں مسلمانوں کو اپنے کردار اور عمل سے دوسروں کےلئے نمونہ بننا چاہئے۔ عمران خان نے قوم سے اپےل کی کہ وہ اس مہےنے مےں مثالی امن و امان قائم رکھ کردوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو ےقےنی بنائےں۔ انہوں نے حکومت سے اپےل کی کہ وہ روز مرہ کی اشےاءکی قےمتوں مےں خاطر خواہ کمی لا کر مہنگائی سے پسی عوام کو رےلےف فراہم کرے۔