بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ، دو راہگیر نوجوان جاںبحق، ایک زخمی
لاہور (نامہ نگار) شفےق آباد کے علاقہ مےں بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں کے درمےان اندھا دھند فائر نگ کا تبادلہ ہو گےا۔ جس کی زد مےں آ کر راہگےر نوےں جماعت کے طالبعلم سمےت دو نوجوان جاںبحق جبکہ اےک شخص زخمی ہو گےا۔ اندھا دھند فائرنگ اور دوہرے قتل کی اس واردات سے علاقہ مےں شدےد خوف و ہراس پھےل گےا۔ بتاےا جاتا ہے کہ شفےق آباد کے علاقہ بند روڈ مالی پورہ مےں گلی مےں کھےلتے ہوئے بچوں کی آپس مےں لڑائی ہو گئی اور بات بڑھتے ہوئے بڑوں تک پہنچ گئی۔ جس پر لال عرف لالو گروپ اور مرزا خان گروپ نے اےک دوسر ے پر اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ اس دوران بند روڈ کے رہائشی عمر حےات کا 15 سالہ بےٹا عدنان کام سے فارغ ہو کر گھر آرہا تھا کہ اےک گولی اس کی کمر مےں جا لگی۔ جس کے نتےجے مےں وہ مو قع پر ہی ہلاک ہو گےا جبکہ فائرنگ کی زد مےں آکر مرزا خان اور اےک راہگےر لڑکا نوےں جماعت کا طالبعلم 16 سالہ شہرےار شدےد زخمی ہو گےا۔ زخمی مرزا خان اور طالبعلم شہرےار کو طبی امداد کےلئے ہسپتال لے جاےا گےا جہاں شہرےار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا۔ زخمی مرزا خان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولےس کے مطابق مقتول شہرےار گجرات کا رہائشی تھا اور مقامی سکول مےں نوےں جماعت کا طالب علم تھا۔ پولےس نے دونوں لاشےں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر مقتول عدنان کے والد عمر حےات کی درخواست پر دونوں گروپوں کے افراد لال عرف لالو، برکت، مےرا جان، کاشف وغےرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی ہے۔ پولےس کے مطابق ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہےں۔ علاوہ ازےں طالبعلم شہرےار کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی اس کی ماں صدمے سے بےہوش ہو گئی۔ اس واقعہ پر اہل علاقہ نے شدےد احتجاج کےا اور جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کےا ہے۔