• news

ہماری فیملی نے قرضہ لیا نہ نادہندہ ہیں خبر بے بنیاد ہے: چودھری شجاعت

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے اس خبر کو بلکل غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی فیملی نے بنک آف پنجاب سے قرض لیا اور وہ قرض نادہندہ ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے خاندان کے کسی فرد یا فرم نے بنک آف پنجاب سے کوئی قرض نہیں لیا نہ ہی کسی کی سفارش کی۔ جب قرض لیا ہی نہیں تو نادہندہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے خبر میں کئے گئے دعوی کو بھی مکمل طور پر غلط قرار دیا کہ کالونی گروپ چودھری برادران کی ملکیت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور غلط الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کےلئے اپنے وکلاءسے رابطہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن