وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر کی طرف سے دورے کی دعوت
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں نوازشریف کو افغان صدر حامد کرزئی کی دورہ افغانستان کی دعوت باقاعدہ طور پر موصول ہو گئی ہے، جلد افغان صدر دورہ پاکستان یا وزیراعظم میاں نوازشریف افغانستان کا دورہ کر کے دونوں ممالک کے درمیان تلخی کو ختم کرنے کیلئے بات چیت کریں گے، دونوں ممالک کی وزارت خارجہ اس حوالے سے کام کر رہی ہیں۔ باوثوق سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور افغان صدر حامدکرزئی کے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی تھی، اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کو باقاعدہ طور پر افغان صدرکی دورہ افغانستان کی دعوت موصول ہو گئی ہے اور قوی امکان ہے نوازشریف افغانستان کا دورہ کرنے میں پہل کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تلخی ختم کی جا سکے۔