نوازشریف آج فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرینگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف آج فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم جو گذشتہ روز دوپہر کو چین کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچے تھے۔ فاٹا ارکان سے قبائلی علاقوں میں جاری دہشت گردی کے واقعات اور ملکی سلامتی کے ایشو ز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم انسداد دہشت گردی کی جامع پالیسی کی تشکیل کے سلسلے میں فاٹا ارکان کے نکتہ نظر سے آگاہی حاصل کریں گے۔