• news

اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت اسلام آباد منتقل کرنے کی بلوچستان حکومت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

کوئٹہ (آن لائن) نواب اکبر بگٹی کے مقدمہ قتل کو اسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ نوابزادہ جمیل بگٹی کے وکیل سہیل احمد راجپوت پیروی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کی سرکار نے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ نواب اکبر کے مقدمہ قتل کو اسلام آباد میں منتقل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن