• news

صدر‘ وزیراعظم کارکنوں کے قتل کا سلسلہ بند کرائیں: حق پرست سینیٹرز

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جولائی 2013ءکے رواں ہفتے کے دوران گینگ وار، پیپلز امن کمیٹی اور فرقہ پرست تنظیموں کے مسلح دہشت گرد وںکی فائرنگ سے ایم کیوایم کے 9 سے زائد کارکنان کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور قتل کی وارداتوں میںملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کئی مہینوں سے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں، ذمہ داران اور کارکنان کو شناخت کرنے کے بعد دہشت گرد فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کررہے ہیں لیکن دن دہاڑے کی جانے والی قتل و غارتگری کی وارداتوں میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون کی نظروں سے انتہائی حیرت انگیز طور پر نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر وہ حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر وں میں دھول جھونک کر فرار ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن