• news

کراچی: مفت راشن کی تقسیم میں بھگدڑ سے 2 خواتین کی ہلاکت کلب مینجر سمیت 4 افراد ضمانت پر رہا

کراچی (این این آئی) گلشن اقبال میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو خواتین کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار شادی ہال کے منیجر سمیت 4 افراد کو کراچی کی مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ گذشتہ روز گلشن اقبال کے کلب میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو خواتین جاںبحق اور تین زخمی ہو گئی تھیں۔ پولیس نے کلب کے منیجر سید عباس علی اور دیگر ملازمین ارشاد حسین، میر یاسین، طاہر محمود کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن