• news

وانا: طالبان نے تنگ اور باریک کپڑوں پر پابندی لگا دی

وانا (این این آئی) جنوبی وزیرستان کے مقامی طالبان نے پمفلٹ تقسیم کیا ہے جس میں تنگ اور باریک کپڑوں پر پابندی لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری پمفلٹ میں رمضان المبارک میں تمام کپڑا فروش دکانداروں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ مردانہ یا زنانہ نرم اور باریک کپڑا یا پوشاک (سوٹ‘ چادر) وغیرہ کسی دکاندار کے ہاں سے پکڑے گئے تو اس کو 50 ہزار نقد جرمانہ کیا جائے گا اور ان کی دکان بھی 4 مہینے بند رہے گی۔ پمفلٹ کے مطابق نرم اور باریک کپڑا مسلمان کے ایمان کو ضائع کرنے کی پہلی کوشش ہے، باریک کپڑوں کے استعمال سے حیاءختم ہو جاتی ہے۔ پمفلٹ میں طالبان نے تمام درزیوں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ تنگ سلائی فوراً ترک کر دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن