زکوٰة کٹوتی : تمام بنک آج بند رہیں گے
کراچی (این این آئی) سٹیٹ بنک آف پاکستان سمیت تمام بنک (آج) یکم رمضان المبارک کو زکوة کی کٹوتی کے سلسلے میں عام لین دین کے لئے بند رہےں گے۔ سٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام بنک، ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیز بھی یکم رمضان 1434ھ کو عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔وزارت مذہبی امور نے اس سال زکوة کا نصاب 41 ہزار 872 روپے مقرر کیا ہے۔