• news

برطانوی ٹی وی چینل پر پہلی بار اذان فجر نشر کی گئی

لندن (نوائے وقت نیوز) برطانوی ٹی وی چینل نے پہلی بار اذان فجر نشر کی اور رمضان کے آغاز سے 30 روزوں تک ہر روز اذان فجر نشر کرے گا۔ برطانوی ٹی وی چینل ویب سائٹ پر دوران رمضان پانچوں وقت کی اذان نشر کی جائیں گی اور ویڈیو بھی نشر کی جائے گی۔ ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بقیہ 4 نمازوں کے اوقات میں بھی اپنی نشریات کو 20 سیکنڈ کیلئے منقطع کرے گا۔ چینل کے سربراہ راف لی کاکہناہے کہ چینل پر اذان کا لائیو ٹیلی کاسٹ ہونا روزے داروں کو نماز وقت پر ادا کرنے کی ترغیب دلائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن