• news

جناح ہسپتال سے نومولود بچی اغوا

لاہور (نامہ نگار) جناح ہسپتال سے نامعلوم افراد نے نومولود بچی کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے بچی کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ گذشتہ روز گرین ٹا¶ن کا محمد علی اپنی بیوی آمنہ کو ڈلیوری کیلئے جناح ہسپتال لایا جہاں اسکی بیوی نے بیٹی کو جنم دیا۔ لواحقین کی جانب سے کچھ دیر بعد ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع کی گئی کہ کسی نے بچی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس نے بچی کی والدہ آمنہ علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے جلد ہی بچی کو تلاش کر لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن