لاہور: لاکھوں کی وارداتیں، گکھڑ منڈی میں مزاحمت پر ٹک شاپ کا مالک قتل
لاہور + گکھڑ منڈی (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ گکھڑ منڈی میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر پٹرول پمپ پر قائم ٹک شاپ کے مالک کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاﺅن کے علاقے جی او آر فائیو میں سابق ڈی سی او قصور شیخ خالد محمود اپنی والدہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوﺅں نے انہےںگن پوائنٹ پر روک کر 4 طلائی چوڑیاں، 40 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ ڈاکوﺅںنے لیاقت آباد میں ذیشان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 11لاکھ ، شفیق آباد میں راحیل کے گھر سے 7 لاکھ، قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں حیدر علی کے گھرسے 6 لاکھ، مغلپورہ میں صغیر وقاص کے گھر سے 7لاکھ، نواب ٹاﺅن میں رب نواز کے گھر سے 6 لاکھ، کاہنہ میں ارباز کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے گلبرگ میں ثمینہ سے گھر کی دہلےز پر 6 لاکھ روپے مالیت، اقبال ٹاﺅن میں سنبل سے 5 لاکھ، سمن آباد میں جواد کی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے شاہدرہ میں افضل کے میڈیکل سٹور میںگھس کر 7 لاکھ روپے نقدی اور تین موبائل فون، مانگامنڈی میں نذیر احمد سے 3 لاکھ روپے اورتین موبائل فون،نشتر کالونی میں حفیظ سے ڈھائی لاکھ روپے اورموبائل فون،گلشن راوی میں حبیب سے لیپ ٹاپ، 50 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ارشاد سے لیپ ٹاپ، 12ہزار روپے اورموبائل فون،ماڈل ٹاﺅن میںسلمان سے موٹر سائیکل، 10 ہزار روپے اورموبائل فون، غالب مارکیٹ میں عدیل سے ایک لاکھ روپے ا وردوموبائل فون، گرین ٹاﺅن میں جواد سے 87 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں کامران سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں سعد سے 55 ہزارر وپے اور موبائل فون، شاد باغ میں امجد سے 45 ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نشتر کالونی میں بشیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 8 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور الیکٹرانکس سامان چوری کرلےا۔ چوروں نے گلشن اقبال سے ذوالفقار، غالب مارکیٹ سے ذیشان، جوہر ٹاﺅن سے ثاقب، سول لائن سے نصیر، برکی سے ساجد کی گاڑیاں جبکہ گرین ٹاﺅن سے مبشر، ٹاﺅن شپ سے اکبر، لٹن روڈ سے مقبول ، اقبال ٹاﺅن سے عمر، گڑھی شاہو سے نصیب، ملت پارک سے جاوید، اچھرہ سے اسلم، شادباغ سے اکبر ، لوئر مال سے شبیر، گارڈن ٹاﺅن سے خالد اور ہمایوں، وحدت کالونی سے صمد کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ علاوہ ازیں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوﺅں نے اوجلہ کلاں جی ٹی روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر موجود عملہ کو یرغمال بناتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی 8 عدد موبائل فون چھین لئے اور موقع سے فرار ہونے لگے۔ اسی اثناءمیں ٹک شاپ کے مالک محمد شبیر سکنہ کشمیر کالونی راہولی نے اپنے پسٹل سے ڈاکوﺅں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ ڈاکوﺅں کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں محمد شبیر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔