کبیروالا: رشتہ کے تنازع پر بیوی دو بیٹیوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا
کبیروالا (نامہ نگار) سفاک شخص نے رشتے کے تنازعہ پر دو بیٹیوں اور بیوی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق موضع بربیگی کے رہائشی محمد حیات کا اپنی بیوی شہناز بی بی کے ساتھ بیٹیوں کے رشتے پر اختلاف چلا آ رہا تھا کہ گذشتہ روز پھر جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر اپنی بیوی شہناز، تین بیٹیوں 22 سالہ فراست،17 سالہ آسیہ اور 11 سالہ مہوش پر بندوق سے اندھا دھند کر دی۔ شدید زخمی سالہ آسیہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان داخل کرا دیا گیا۔