• news

نوشہر میں حساس اداروں کا آپریشن مشتبہ افغان عسکریت پسند رضا محمد گرفتار

نوشہرہ (ثناءنیوز) نوشہرہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن، رسالپور کے قریب شرین کوٹھے سے ایک افغان مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ رضا محمد کو کالعدم تحریک طالبان سے خفیہ رباطوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم رضا محمد سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی پولیس نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن